• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی نظریاتی کونسل میں تقرری کا عمل مکمل، اراکین کی تعداد 20 ہو گئی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اسلامی نظریاتی کونسل میں تقرری کا عمل مکمل ہو گیا جس کے بعد اراکین کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اسلامی نظریاتی کونسل کے 4 اراکین کی تعیناتی کی منظوری دی۔

ذرائع اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق چاروں اراکین کو 3 سال کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزارتِ قانون نے 4 اراکین کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رانا شفیق پسروری 3 سال کے لیے دوسری مرتبہ اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن مقرر ہوئے ہیں جبکہ صاحبزادہ حافظ محمد امجد، سید سعید الحسن اور سید عتیق الرحمٰن بخاری بھی رکن تعینات ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید