لاہور کے تھانہ کوتوالی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 اشتہاری ملزمان ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ایک ملزم نے شرقپور میں شہری کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔
پولیس کے مطابق دوسرا ملزم ڈکیتی اور موٹر سائیکلز چھیننے کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔
دوسری جانب ریسکیو حکام کے مطابق مصری شاہ میں ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے، اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش اسپتال منتقل کردی۔