کریں حاصل وہ کیسے نیک نامی
کہ ہے بدنام ہونے کی بہت مشق
سیاسی مشغلوں میں ہو گئی ہے
انہیں ناکام ہونے کی بہت مشق
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت آئین پرعمل نہیں کیا جا رہا۔
سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کے خلاف شوکاز نوٹس کی کارروائی ختم کر دی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز ہو گیا۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی انتظامیہ کولمبیا کے سرکاری اہلکاروں کے ساتھ ساتھ صدر کے اہل خانہ اور معاونین پر ’سفری اور ویزہ پابندیاں‘ عائد کرے گی۔
کراچی میں پولیس نے دو گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوا دیا، ایک شہری نے پولیس کو گمشدہ بچوں کی اطلاع دی تھی، بچے مل جانے پر والدین نے پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔
عثمان جدون کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک محدود مالی وسائل کی وجہ سے مہنگے توانائی منصوبے مکمل کرنے کے قابل نہیں ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق باؤزر کے ٹکڑے قریبی آبادی پر گرنے سے گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
سری لنکا کے کمیندو مینڈس انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ کا فلسطینیوں کو اردن اورمصر میں پناہ دینے کے بیان پر اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی کا کہنا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کی کسی بھی طرح کی بے دخلی کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فراہم کرنے کی اجازت دے دی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی غریب عوام کے64 ارب روپےکھاگئےہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی علاؤالدین جونیجو نے کہا ہے کہ میں کراچی میں ہوں اور مجھ پر قتل کا الزام لگایا جارہا ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے آئی پی پیز کیخلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے، انھوں نے کہا 31 جنوری کو آئی پی پیز مافیا کے خلاف احتجاج اور دھرنے دیں گے۔
اسرائیل نے اربیل یہود کی رہائی تک ہزاروں فلسطینیوں کو شمالی غزہ جانے سے روکا ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق وکیل سائرہ کی لاش بوری میں بند تھی، پرانی ہونے کے باعث شناخت مشکل سے ہوئی۔