لاہور ......پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ سعودی ایران کشیدگی میں جانبدار نہیں ہونا چاہیے، حکومت یہ معاملہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کرکے سب کو اعتماد میں لے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی پنجاب کے اجلاس میں شرکت کی۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے، سعودی عرب اور ایران کے مسئلے پر بات پارلیمنٹ میں ہونی چاہیے۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ احتساب کا عمل صرف سندھ میں ہورہا ہے پنجاب میں بڑے منصوبے بغیر ٹینڈر بن رہے ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ ہمسایہ ملکوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں ۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر پنجاب میں پارٹی کی تنظیم نو کی حکمت عملی جلد سامنے آجائے گی۔