• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں ماہ غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشی میں ملوث 446 ملزمان گرفتار کیے، اسلام آباد پولیس

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد پولیس کے مطابق رواں ماہ غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشی میں ملوث 446 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ 

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان سے 492 پستول، میگزنیز اور 24 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کی گئیں۔ 

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے بڑی مقدار میں منشیات اور نشہ آور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔ 

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ 

ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس نے اس حوالے سے کہا کہ اسلام آباد پولیس شرپسند عناصر کے خلاف ہمہ وقت تیار ہے، اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم اور سنگین جرائم میں کمی ہوئی ہے۔

ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

قومی خبریں سے مزید