• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی کے الزام میں 8افراد گرفتار 3300گرام چرس،شراب برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی کے الزام میں دو مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ گلگشت کے علاقے آفاق سے نامعلوم ملزم جھپٹا مارکر موبائل چھین کر فرار ہوگیا اور تھانہ کوتوالی کے علاقے محمد آفاق سے دو مسلح ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر نقدی 50ہزار سمیت دوموبائلزفونز چھین کر لے گئے ۔پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 8افرادد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔کینٹ پولیس نے ملزم ساجد سے3300گرام چرس ،شاہ شمس پولیس نے ملزم مدثر جمال سے 5لیٹر ،ملزم عثمان سے8لیٹر ،ملزم فیصل سے 9لیٹر ،ملزم محمد آیان سے 8لیٹر شراب ،گلگشت پولیس نے ملزم عنایت اللہ سے 1000گرام آئس ،الپہ پولیس نے ملزم حسنین سے 20لیٹر شراب اور ملزم حمزہ سے 50گرام چرس برآمد کرلی۔
ملتان سے مزید