کوہاٹ(نمائندگان جنگ، نامہ نگار)کوہاٹ تھانہ کینٹ کی حدود محلہ پراچگان محمد زئی میں ایک رہائشی گھر کے اندر دھماکے سے دو خواتین جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ لعل بت نامی شخص کے گھر کے اندر صبح کے وقت اچانک زور دار دھماکہ ہوا۔دھماکے سے دو خواتین بری طرح جھلس کر جاں بحق ہوئی جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔