کوئٹہ اور گرد و نواح میں آج مطلع صاف اور موسم خشک ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان کے متعدد اضلاع سرد ہواؤں کے باعث سردی کی لپیٹ میں ہیں۔
دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اورخشک رہنےکا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے۔