• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقالہ نگار: عاصم شہزاد

صفحات: 196، قیمت: 500روپے

ناشر : ج، م ۔ ملک620، گلی نمبر2، جی نائن 2، اسلام آباد۔

فون نمبر: 5279424 - 0333

زیرِ نظر کتاب نوجوان محقّق، عاصم شہزاد کا تحقیقی مقالہ برائے ایم فِل (اُردو) ہے، جو اُنہوں نے ڈاکٹر محمّد ناصر آفریدی (اسسٹنٹ پروفیسر، شعبۂ اُردو) الحمد اسلامک یونی ورسٹی، اسلام آباد کی زیرِ نگرانی مکمل کیا ہے، جس میں اُنہوں نے جاوید محسن ملک کی علمی و ادبی خدمات کا تحقیقی اور تنقیدی جائزہ پیش کیا ہے۔

زیرِ نظر کتاب پانچ ابواب پر مشتمل ہے اور جن موضوعات کو اِس کتاب کی بنیاد بنایا گیا ہے، وہ کچھ یوں ہیں: جاوید محسن ملک کے سوانحی حالات، جاوید محسن ملک کی تصنیف’’نگری نگری‘‘کا موضوعاتی مطالعہ(سفر نامہ)،’’ہستی اپنی حباب کی سی ہے‘‘ کا موضوعاتی مطالعہ، ’’خیال رکھنا‘‘ کا فنی محاسن پر ایک نظر اور جاوید محسن ملک کی تصنیف’’یادوں کی دھنک‘‘ کا موضوعات مطالعہ۔ 

پروفیسر جاوید محسن ملک ایک ہمہ جہت شخصیت ہیں، اُن کی پوری زندگی درس و تدریس اور تصنیف و تالیف میں گزری۔80برس کے ہونے والے ہیں، لیکن آج بھی تازہ دَم دکھائی دِیتے ہیں۔ 

ادبی ذوق اُنہیں وَرثے میں ملا۔ اُن کے والد پروفیسر ظفر ملک بھی ایک ماہرِ تعلیم کی حیثیت سے نمایاں شناخت رکھتے تھے۔ جاوید محسن ملک نے ابتدائی تعلیم بنگلا زبان میں حاصل کی، گھر میں اُردو بھی پڑھی، لیکن تمام زندگی انگریزی سے وابستہ رہے۔

انہوں نے حیاتیات اور جنرل سائنس پر 50سے زائد کتابیں انگریزی زبان میں لکھی ہیں، جنہیں’’نیشنل بُک فائونڈیشن‘‘ نے شائع کیا، جب کہ یہ کتاب جاوید محسن ملک پر ایک دستاویز کی حیثیت رکھتی ہے۔

سنڈے میگزین سے مزید