اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت سے رابطہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے عمر ایوب اور اسد قیصر کو ٹیلی فون کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر کی پی ٹی آئی قیادت سے کل مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس میں شرکت سے متعلق گفتگو کی۔ پی ٹی آئی قیادت نے کل کے اجلاس میں شرکت کی ٹھوس یقین دہانی نہیں کروائی۔