وزارت قانون نے حکومت کا قومی احتساب بیورو ترمیمی بل واپس لے لیا۔
قومی اسمبل کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا محمود بشیر ورک کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
اجلاس کے دوران وزارت قانون نے حکومت کا قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی بل واپس لے لیا۔ اس بل میں نیب ریمانڈ 14 دن سے بڑھا کر 40 دن کرنے کی تجویز تھی۔
اجلاس کے دوران حکام وزارت قانون نے بتایا کہ وزارت قانون و انصاف نے 13 منصوبے تجویز کیے ہیں، پاکستان میں 13 بڑی جیلوں کو کورٹس کے ساتھ منسلک کیا جارہا ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون نے 5 پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بولے کہ پیر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہے، اس کے بعد 10 دن سیشن ہوگا۔
چیئرمین کمیٹی کا کہنا ہے کہ جو ممبران وزیر بن جائیں وہ کمیٹی کے ممبران نہیں رہتے۔
حکام وزارت قانون نے کہا کہ اسلام آباد کی تمام کورٹس کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں، ملک میں بینکنگ کورٹس سسٹم کے ساتھ منسلک کردیے ہیں۔
چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ یہاں ایک عمارت بنی ہے جو سیکیورٹی لحاظ سے بڑی خطرناک ہے۔ اس عمارت سے سپریم کورٹ، پارلیمنٹ، پی ایم ہاؤس پر نظر رکھی جاسکتی ہے۔