ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ میں دوبارہ تعینات کردیے گئے۔
سابق ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کو سپریم کورٹ میں ڈی جی جوڈیشل ونگ تعینات کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نذر عباس کو گریڈ 21 میں 6 ماہ کی مدت کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) نذر عباس ریٹائر ہوگئے تھے۔
اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے نذر عباس کی سپریم کورٹ میں پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا، جبکہ چیف جسٹس اور رجسٹرار سپریم کورٹ نے انہیں سووینئئر بھی پیش کیا تھا۔