• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: افغان قیدی کےایک ہاتھ میں ہتھکڑی، دوسرے میں قلم

Peshawarafghan Detainee Chained Hand Pen In The Other
پشاور میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ میں افغان قیدی ہاتھوں میں ہتھکڑیاں پہن کر شریک ہوا۔

جامعہ پشاورکے گراونڈ میں ہونے والے میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں ہزاروں طلباء کے ساتھ ایک افغان قیدی نے بھی شرکت تھا۔ قیدی صفی اللہ نےہاتھوں میں ہتھکڑیاں پہن کر انٹری ٹیسٹ کا پرچہ حل کیا۔

پولیس نے صفی اللہ کو چند روز قبل پاکستان میں غیر قانونی طور پر قیام کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ صفی اللہ نے پولیس کے ہتھے چڑھنے سے پہلے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کے فارم جمع کرائے تھ۔

رول نمبر آنے پر اس نے جیل حکام کو ٹیسٹ میں شرکت کی درخواست دی جسے جیل سپرٹینڈنٹ نے منظور کرتے ہوئے صفی اللہ کو انٹری ٹیسٹ میں شرکت کی اجازت دی تھی۔
تازہ ترین