کراچی (آئی این پی )کراچی میں کتے کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ متامتاثرہ افراد کو اینٹی ریبیز ویکسین اور حفاظتی کورس مکمل کرنا بھی ضروری ہے۔ ریبیز کلینک کی انچارج ڈاکٹر رومانہ فرحت نے بتایا کہ سول اسپتال میں کتے کے کاٹنے کے 2ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ سول اسپتال میں کتے کے کاٹنے کے یومیہ 150کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ ایمرجنسی انچارج ڈاکٹرعرفان نے بتایا کہ جناح اسپتال میں 25 دنوں میں کتے کے کاٹنے کے 1500 کیسز رپورٹ ہوئے۔