• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی، ٹکٹ کی قیمت میں 10 فیصد اضافہ ہوگیا


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آن لائن ٹکٹوں کی قیمت میں 10 فیصد اضافہ کردیا۔

پی سی بی کے مطابق شائقین کی دلچسپی دیکھتے ہوئے آن لائن ٹکٹوں کی تعداد بڑھائی ہے، اضافہ ایونٹ کے تمام میچز کے ٹکٹوں کےلیے کیا گیا ہے۔

اس سے قبل پی سی بی نے پہلے مرحلے میں 30 فیصد ٹکٹس آن لائن فروخت کےلیے پیش کیے تھے، چیمپئنز ٹرافی ٹکٹس کی آن لائن فروخت میں شائقین کرکٹ نے غیرمعمولی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

3 میچز کے ٹکٹ مکمل فروخت ہو گئے، جن میں پاکستان اور نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور انگلینڈ اور پاکستان اور بنگلادیش میچز شامل ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ 19 فروری کو کراچی میں، آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ 22 فروری کو لاہور اور پاکستان اور بنگلادیش کا مقابلہ 27 فروری کو راولپنڈی میں ہوگا۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق دوسرے مرحلے میں فزیکل ٹکٹس 3 فروری سے فروخت ہوں گے، 100 سے زائد ٹکٹس ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے بیچے جائیں گے۔

پی سی بی حکام کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت پر عوامی ردعمل خوش کن ہے، چند گھنٹوں میں ٹکٹس کی فروخت شائقین کی دلچسپ کی عکاس ہے۔

پی سی بی حکام کے مطابق پاکستانی شائقین اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں جو اچھی خبر ہے، ہم زیادہ سے زیادہ تماشائیوں کو میچز دکھانے کی سہولت فراہم کریں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید