بریڈفورڈ سے 15 سالہ لڑکے کی گمشدگی پر پولیس کو شدید تشویش ہے۔
ویسٹ یارکشائر پولیس نے آدم خان کو تلاش کرنے کےلیے اپیل جاری کی ہے اور اس کے آخری معلوم لباس کی تفصیلات اور تصویر بھی جاری کی ہے۔
آدم خان کو آخری بار سیاہ سویٹ شرٹ اور بیج رنگ کے جوتے پہنے دیکھا گیا تھا۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں آدم خان کی حفاظت کے حوالے سے تشویش ہے۔
پولیس حکام کے مطابق اگر آپ نے آدم خان کو دیکھا ہو، اس کے بارے میں کوئی معلومات رکھتے ہوں، یا اس کی موجودگی کے بارے میں جانتے ہوں تو براہ کرم فوری طور پر 101 پر پولیس سے رابطہ کریں یا ویسٹ یارکشائر پولیس کی ویب سائٹ کے ذریعے معلومات فراہم کریں۔