• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹر محمد سراج کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں، اداکارہ ماہرہ شرما کی والدہ نے کیا کہا؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بھارت کے فاسٹ بولر محمد سراج اور اداکارہ و بگ باس 13 کی فائنلسٹ ماہرہ شرما کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہوں پر اداکارہ کی والدہ کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں محمد سراج اور ماہرہ شرما کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں سامنے آئی تھیں، فاسٹ بولر نے ماہرہ شرما کی کچھ تصاویر کو انسٹاگرام پر لائیک کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ماہرہ شرما اور محمد سراج نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر فالو بھی کیا ہوا ہے۔

اس معاملے پر یہ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ یہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں لیکن فی الحال وہ اپنے رشتے کو سب سے خفیہ رکھنا چاہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے اداکارہ کی والدہ ثانیہ شرما سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے اس پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں؟ لوگ کچھ بھی کہتے ہیں، اب چونکہ میری بیٹی ایک مشہور شخصیت ہے، لوگ اس کا نام کسی کے ساتھ جوڑیں گے تو کیا ہمیں یقین کرنا چاہیے؟

اداکارہ کی والدہ نے اس حوالے سے تمام قیاس آرائیوں کو مسترد اور بالکل غلط قرار دے دیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید