• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، خواتین سمیت 10 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڑی پور روڈ آئی سی آئی پل کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 40سالہ شیرخان جاں بحق ہوگیا ، پولیس کے مطابق جاں بحق شخص مچھلی فروش اور مچھلی کی خریداری کے لئے فشری جارہا تھا،قائد آباد مرغی خانہ پل کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2خواتین سمیت 5افراد زخمی ہوگئے ، پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے زخمیو ں کو اسپتال منتقل کیا، بس ڈرائیور کو حراست میں لیکر تھانہ منتقل کردیا گیا حادثہ جامعہ کراچی کی بس کا بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، سپر ہائی وے پر حیدرآباد سے کراچی آتے ہوئے نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے قریب تین ٹریلروں کے مابین تصادم ہوگیا ، حادثے میں ایک شخص ٹریلر میں پھنس کر جاں بحق تین افراد زخمی ہوگئے ،امدادی سرگرمیوں کے بعد ہلاک و زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے نجی اسپتال ٹول پلازہ منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40سالہ لیاقت کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں40سالہ اسد ،36سالہ ریاض اور24سالہ انیس شامل ہیں، دریں اثناء سپر ہائی وے پر حیدر آباد سے کراچی آتے ہوئے جوکھیوں موڑ کے قریب دو کاروں میں تصادم سے دو افراد زخمی ہوگئے ، پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں کی شناخت26سالہ نصر اللہ اور28سالہ مختار کے ناموں سے ہوئی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید