کراچی ( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائےتونائی سید ناصر حسین شاہ نے بتایا ہے کہ کراچی میں تین سولر پارک موجود ہیں ایک مانجھند میں لگا ہے ،جب بجلی ملے گی اس سے کراچی کو فائدہ ہوگا ، یہ بات انھوں نے بدھ کو سندھ اسمبلی میں محکمہ توانائی سے متعلق وقفہ سوالات کے دران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بتائی، سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر نوید انتھونی کی زیر صدارت شروع ہوا، ناصر شاہ نے کہا کہ ایک غیر ملکی کمپنی سے سب سے کم قیمت پر بجلی کا معاہدہ ہوا ہے ،مختلف مقامات پر ہائبرڈ سولر پارک پر کام چل رہا ہے جبکہ تھر کول کے علاوہ ونڈ بجلی کے بھی پلانٹ لگ رہے ہیں،انہوں نے سندھ میں ایک فلوٹنگ سولر پارک کے منصوبہ کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس میں سعودی عرب کی کمپنی نے بھی سرمایہ کاری کی ہے۔