ملتان میں 7 سال کی بچی شہرون فاطمہ کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزم کے خلاف درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ رات بچی کی لاش پلاٹ سے ملی تھی جسے تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے زیادتی ثابت نہیں ہوئی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ سے ٹیلفونک رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔
ترجمان اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے مطابق ترنول میں 50 سے زائد گدھے اور بڑی مقدار میں گوشت برآمد ہوا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت مری میں اجلاس ہوا، جس میں متعلقہ حکام نے ستھرا پنجاب کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی مظفر آباد میں شہید میجر رب نواز کی رہائشگاہ گئے اور شہید کے والد، بھائی اور دیگر عزیزوں سے ملاقات کی۔
گورگن کا کہنا ہے کہ خاتون کو قتل کرنے کے بعد 17جولائی کی صبح ساڑھے 6 بجے دفن کیا گیا۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف 29 جولائی کو اپ گریڈ بزنس ٹرین کا افتتاح کریں گے۔
ذوالفقار حمید نے کہا کہ طالبان کو ہائی ویز پر آنے سے روکنے کا مستقل حل ٹانک ڈی آئی خان روڈ پر چوکیاں قائم کرنا ہے۔
خیبر پختون خوا کے محکمۂ لائیو اسٹاک سے متعلق آڈٹ رپورٹ میں 80 گاڑیاں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق قتل کا فیصلہ جرگے کے سربراہ عصمت اللّٰہ نے دیا تھا، لڑکی کو 17 اور 18 جولائی کے درمیانی رات گلا دبا کر قتل کرکے دفنایا گیا۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے ساتھ ملاقات کی۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ، بلوچستان حکومت اور سیکیورٹی ایجنسیوں سے طویل مشاورت کے بعد عوام کے تحفظ اور نیشنل سیکیورٹی کے پیش نظر یہ مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔
اس حوالے سے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گدھے کے گوشت کی سپلائی میں ملوث مقامی افراد کا سراغ لگایا جارہا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کامیابی سے جاری ہے، چند اضلاع میں صفائی سے متعلق شکایات کا ازالہ کریں گے
انہوں نے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان میں سیلاب سے 20 ارب سےزائد کا نقصان ہوا، وفاقی حکومت ازالے کے لیے گرانٹ کا اعلان کرے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بارشوں سے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دیں.
وزیرِ اعظم نے وزیرِ ہوا بازی کو زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کا انتظام کرنے کی ہدایت کی۔