• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دسمبر 2024ء میں مہنگائی کی شرح 80 ماہ کی کم ترین سطح پر رہی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

وزارتِ خزانہ کی جانب سے مالی سال 25-2024ء کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ مہنگائی کی شرح 7.2 فیصد رہی جو کہ گزشتہ سال 28.8 فیصد تھی، دسمبر 2024ء میں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد رہی جو 80 ماہ کی کم ترین سطح ہے۔

شرحِ تبادلہ کے استحکام، مالیاتی نظم و ضبط اور  بہتر سپلائی نے مہنگائی کم کرنے میں مدد دی۔

غیر قانونی فارن ایکسچینج کمپنیوں، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی پر کارروائیاں کارگر رہیں، حساس قیمت اشاریے میں جنوری 2025ء کے آخری 5 ہفتوں میں مسلسل کمی دیکھی گئی۔

23 جنوری 2025ء کو ختم ہوئے ہفتے میں ایس پی آئی میں 0.77 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی، 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 14 میں اضافہ جبکہ 25 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ای سی سی نے نومبر میں دالوں اور مرغی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے پر نوٹس لیا تھا۔

حکومتی اقدامات پر چنے کی دال کی قیمت 52.5 روپے، دال ماش کی 37.4 روپے فی کلو کم ہوئی، مرغی کی قیمت میں 20.1 روپے فی کلو جبکہ 20 کلو آٹے کی قیمت میں 1022.2 روپے کمی ہوئی۔

اسی طرح 4 ہفتوں میں ٹماٹر، آلو، دالوں، انڈوں اور ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔

تجارتی خبریں سے مزید