• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں کاروں کی فروخت میں بڑا اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملک میں رواں مالی سال جولائی تا دسمبر ابتدائی چھ ماہ میں کاروں کی فروخت میں 54 فیصد کا بڑا اضافہ ہوگیا۔ 

کار مینوفیکچررز کے مطابق دسمبر 2023 کے مقابلے دسمبر 2024 میں کار کی فروخت 69 فیصد بڑھی ہے۔ 2024 میں کاروں کی فروخت ایک لاکھ 25 ہزار یونٹس ریکارڈ ہوئی۔

مینوفیکچررز کا کہنا ہے کہ 2024 میں موٹر سائیکلز اور رکشہ کی فروخت میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس  دوران ایک لاکھ 18 ہزار موٹر سائیکلز اور رکشہ فروخت ہوئے۔

مینوفیکچرز کے مطابق ٹریکٹرز کی فروخت 170 فیصد اضافے کیساتھ 7030 یونٹس ریکارڈ ہوئی۔

تجارتی خبریں سے مزید