ملتان( سٹاف رپورٹر ) تھانہ گلگشت کے علاقے ڈیڑھ سالہ بچی کو مبینہ اغوا کرنے والا ملزم علاقہ مکینوں کے ہتھے چڑھ گیا دھلائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ۔دیوان کا باغ گلی نمبر5سے ارسلان نے پولیس کو اطلاع دی کہ ملزم وسیم نے علاقے سے کم عمر بچی حریم کو مبینہ اغوا کرکے لیجارہاتھا کہ بچی کے رونے دھونے کی آوازیں سن کر علاقہ مکینوں کو شک ہواتو ملزم کو دبوچ لیا جس کی خوب دھلائی کی گئی اور اطلاع پولیس کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر عوام کے ہاتھوں پکڑے جانے والے ملزم کو اپنی تحویل میں لیکر تھانہ منتقل کردیا اور کارروائی شروع کردی ۔