واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی میڈیا کے مطابق،ایک مسافر بردار طیارہ ایک فوجی ہیلی کاپٹر سے فضا میں ٹکرانے کے بعد واشنگٹن کے دریائے پوٹومیک میں گر کر تباہ ہو گیا،طیارے میں 64 افراد سوار تھے ،دریا کے انتہائی سردپانی سے متعدد لاشیں نکال لی گئیں۔امریکی میڈیا نے مقامی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ متعدد لاشیں نکالی گئی ہیں ۔امریکی صدر کی حادثے کو خوفناک قرار دیتے ہوئے کنٹرول ٹاور پر تنقید،ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کو طیارے کے سامنے سے ہٹنے کو کیوں نہیں کہا، ڈونلڈ ٹرمپ۔دریائے پوٹومیک میں ڈوبنے والے اس طیارے کے ملبے میں مزید لاشوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔امریکی ریاست کنساس کے شہر ویچیٹا سے طیارے نے اڑان بھرنے کے بعد رات نو بجے کے قریب ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب پہنچا تھا، جب ہیلی کاپٹر سے تصادم ہوا۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے تصادم کو خوف ناک قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ کنٹرول ٹاور نے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کو احکامات کیوں نہیں دیے؟