• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024 میں کم کاربن توانائی میں ریکارڈ 20 کھرب 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری

پیرس (اے ایف پی) بلومبرگ این ای ایف کے تجزیے کے مطابق، کم کاربن اخراج والی توانائی کی منتقلی میں عالمی سرمایہ کاری گزشتہ سال ریکارڈ 20 کھرب10ارب ڈالر تک بڑھ گئی، لیکن بین الاقوامی ماحولیات کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے مزید کی ضرورت ہے۔انرجی ٹرانزیشن انویسٹمنٹ ٹرینڈز 2025 کی رپورٹ کے مطابق، 2023 کے مقابلے میں دنیا بھر میں سرمایہ کاری میں 11 فیصد اضافہ ہوا، جس میں چین کا دو تہائی حصہ ہے، جو کہ یورپ اور امریکہ میں اخراجات سے زیادہ ہے۔بی این ای ایف نے پایا کہ الیکٹرک گاڑیاں، قابل تجدید توانائی اور پاور گرڈز میں گزشتہ سال ریکارڈ سرمایہ کاری کی گئی۔بی این ای ایف کے ڈپٹی چیف البرٹ چیونگ نے کہا کہ ہماری رپورٹ کے مطابق، ہم نے گزشتہ چند سال میں توانائی کی منتقلی میں سیاسی غیر یقینی صورتحال اور بلند شرح سود کے باوجود کتنی ترقی دیکھی ہے، البرٹ چیونگ نے مزید کہا کہ مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید