ٹوکیو (اے ایف پی) ایک گڑھے میں ٹرک ڈرائیور کی زندگی بچانے کی امدادی کارروائی کے دوران سیوریج کے اخراج کو بڑھنے سے روکنے کے لیے جاپانی حکام نے 12 لاکھ افرادسے نہانے اور کپڑے دھونے میں کمی کرنے کا کہا ہے۔یاشیو میں منگل کو صبح رش کے وقت زمین میں اچانک ایک سوراخ نمودار ہوا جس نے ٹرک کو نگل لیا۔سوراخ کے ارد گرد کچی زمین اورپانی اندر داخل ہونے سے امدادی کارروائیوں میں شدید رکاوٹیں ہورہی ہیں۔