کراچی (نیوز ڈیسک) گرین لینڈ کے 85فیصد شہریوں نے امریکا میں انضمام کی مخالفت کردی ، 6فیصد شہریوں کی امریکا میں شامل ہونے کی حمایت، 9فیصد نے اس حوالے سے کوئی رائے نہیں دی ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حلف اٹھانے سے قبل اور اس کے بعد بھی ڈنمارک کے خودمختار علاقے گرین لینڈ کو امریکا میں شامل کرنے کی خواہش ظاہر کرتے رہے ہیں اور اس کے لیے سخت ٹیرف عائد کرنے اور طاقت کا استعمال کرنے کا امکان بھی ظاہر کرچکے ہیں۔خیال کیا جاتا ہے کہ اس خطے میں معدنیات اور تیل کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔غیر ملکی خبرررساں ایجنسی کے مطابق ایک حالیہ سروے میں امریکا کے ساتھ شامل ہونے کے حوالے سے گرین لینڈ میں رہنے والوں سے ان کی رائے پوچھی گئی۔