• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی امداد پر سیاست نہیں کی جانی چاہئے، افغان طالبان حکام

کابل (اے ایف پی)افغانستان کے طالبان حکام نے گزشتہ روز کہا کہ انسانی امداد پر سیاست نہیں کی جانی چاہئے،انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے تقریباً تمام غیر ملکی امداد منجمد کرنے کے بعد تقریباً 30 غیر سرکاری تنظیموں نے ملک میں سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔امریکہ عالمی سطح پر ڈالر کے لحاظ سے سب سے بڑا امداد دینے والا ملک ہے اور غریب ترین ممالک میں سے ایک افغانستان ہنگامی خوراک کی امداد اور صحت کی دیکھ بھال سمیت متعدد شعبوں میں غیر ملکی امداد پر انحصار کرتا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید