• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حکمران آئین پاکستان کی پاسداری کرنے سے قاصر ہیں، محمود اچکزئی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار، خبر نگار) پختونخوا ملی عوامی پارٹی و تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران آئین پاکستان کی پاسداری کرنے سے قاصر ہیں۔ تمام اداروں کی آزادی سلب کرنے اور اداروں کے پر کاٹنے میں مصروف ہیں اور ہر طبقہ کو پریشان کیا جارہا ہےتحریک تحفظ آئین پاکستان پارلیمانی صحافیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کرتی ہے ۔ آئین پاکستان کی پاسداری کرنے اور پاسداری نہ کرنے والوں کی جنگ شروع ہوچکی ہے اور ہم یہ جنگ ہر صورت میں لڑیں گے۔
ملک بھر سے سے مزید