• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

یومِ کشمیر (5 فروری) کے موقع پر سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا  ہے۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر 5 فروری (بدھ) کو بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ 5 فروری کو یومِ کشمیر پر ہر سال کشمیریوں سے یک جہتی کا دن منایا جاتا ہے۔

اس موقع پر حکومتی سطح پر ملک بھر میں عام تعطیل کی جاتی ہے جبکہ ہر چھوٹے بڑے شہر میں اس حوالے سے ریلیاں نکالی جاتی ہیں، جلسے منعقد کیے جاتے ہیں جن میں شہری بڑی تعداد میں شرکت کر کے کمشیریوں سے اظہارِ یک جہتی کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید