ملتان میں معمر شہری پر تشدد کرنا پولیس افسر کو مہنگا پڑ گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس افسر کے تشدد کا نوٹس لے لیا اور اسے معطل کر کے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ واقعہ افسوسناک ہے پولیس کو تشدد کا کوئی حق نہیں، پولیس کو شہریوں کے ساتھ عزت و احترام کا رویہ اپنانا چاہیے، پولیس کی عزت ہوتی ہے تو کیا عام آدمی کی عزت نہیں؟
مریم نواز نے کہا کہ مجھے اپنے ہر شہری کی عزتِ نفس کا احساس ہے، کسی کو عام آدمی پر ظلم و زیادتی کی اجازت نہیں دوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تشدد کی فوٹیج دیکھ کر نہایت تکلیف ہوئی۔