انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کےلیے لاہور کا قذافی اسٹیڈیم تیار ہوگیا ہے۔
اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش اور تعمیراتی کام 4 ماہ میں مکمل کیا گیا، اب یہ اسٹیڈیم شائقین کرکٹ کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔
تزئین و آرائش کے بعد گراؤنڈ میں 34 ہزار سے زائد شائقین کے بیک وقت بیٹھنے کی گنجائش ہوگئی ہے۔
قذافی اسٹیڈیم میں اس سے قبل 24 ہزار نشستیں تھیں لیکن حالیہ تعمیراتی کام کے بعد مزید 10 ہزار شائقین کی گنجائش پیدا کی گئی ہے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا کہنا تھاکہ 7 فروری کو وزیر اعظم افتتاح کریں گے اور اس سے قبل اسٹیڈیم کا کام 100 فیصد مکمل ہو گا۔