پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن اسد شفیق نے کہا ہے کہ سعود شکیل آئی سی سی ایونٹ میں اوپن بھی کرسکتے ہیں۔
ایک بیان میں اسد شفیق نے کہا کہ فخر زمان کے ساتھ کون اوپن کرے گا؟ یہ فیصلہ سلیکشن کمیٹی میچ سے قبل کرے گی، ابتدائی جوڑی سے متعلق فیصلہ میچ اور کنڈیشن دیکھ کر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جو فیصلہ لیں گے امید ہے ٹیم کیلئے اچھا ہوگا، فخر زمان کے ساتھ رابطے میں تھے، وہ مکمل فٹ ہیں۔
اسد شفیق نے مزید کہا کہ صائم ایوب مکمل فٹ نہیں ہیں، سلیکشن کمیٹی کبھی نہیں چاہتی کہ کسی کھلاڑی کی ہیلتھ پر رسک لیں۔ صائم ایوب ٹیم کا فیوچر ہے وہ جب بھی فٹ ہوں گے کم بیک کریں گے۔
رکن پاکستان سلیکشن کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ آئی سی سی ایونٹ کیلئے تجربہ کی ضرورت ہوتی۔ سعود شکیل تجربہ بھی رکھتے ہیں اور دباؤ میں بھی کھیلنا جانتے ہیں، وہ اوپن کرسکتے ہیں اور مڈل آرڈر میں بھی کھیل سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم بنائی تو تمام باتوں کا خیال کیا، ون ڈے کرکٹ میں آل راؤنڈر کا کردار بہت اہم ہوتا ہے، آل راؤنڈر سے کپتان کو کُشن ملتا ہے اور ٹیم کا بیلنس بہتر ہوتا ہے۔