اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی جاری رہنی چاہیے۔
نیویارک میں عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ غزہ کی تعمیر نو کے اخراجات اور مدت کا تخمینہ لگانا انتہائی مشکل ہے۔
انھوں نے کہا کہ سب سے اہم ٹاسک رفح سرحدی کراسنگ کو دوبارہ کھولنا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے نکالنا نسل کشی کے مترادف ہوگا، فلسطینیوں کو نکالنے کی کوشش سے دو ریاستی حل کا منصوبہ ناکام ہو جائے گا۔