• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم غزہ میں جاری مظالم کیخلاف کھڑے ہوں، برطانوی تخلیق کاروں کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم سر کیئراسٹارمر : فائل فوٹو
برطانوی وزیراعظم سر کیئراسٹارمر : فائل فوٹو

برطانیہ اور آئرلینڈ کی فلم، ٹی وی اور کریٹیو انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی 116 شخصیات نے برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر سے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف کھڑے ہونے کا مطالبہ کردیا۔

تخلیق کاروں نے غزہ میں اسرائیلی مظالم پر برطانوی وزیراعظم کی جانب سے کوئی اقدامات نہ کرنے پر شدید مذمت کی ہے۔

تخلیق کاروں کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم غزہ میں جاری مظالم کیخلاف کھڑے ہوں، حمایت میں صرف بیان کافی نہیں، ہمیں اقدامات دیکھنے ہیں۔

وزیراعظم کےنام کھلےخط میں کہا گیا کہ اکتوبر 2023 سےاب تک غزہ میں 20 ہزار سے زائد بچے قتل کیے جا چکے ہیں۔

خط میں غزہ میں برطانوی اجزاء سے تیار کردہ 2 ہزار پاؤنڈ بم گرانے کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ آپ جانتے ہیں کیا ہو رہا ہے، آپ کی حکومت غزہ میں جاری نسل کشی رکوانے میں ناکام رہی ہے، برطانیہ عالمی فوجداری عدالت کی تحقیقات میں تعاون کرے۔

 تخلیق کاروں نے اپنے خط میں مطالبہ کیا  کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت فوری روکی جائے، تجارت بند کی جائے، عالمی عدالتوں کے فیصلوں کی پاسداری کی جائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید