روم میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور ختم ہو گیا۔
عمانی وزارتِ خارجہ نے بتایا ہے کہ مذاکرات روم میں حتمی پیش رفت کے بغیر ختم ہوئے۔
عمانی وزارت خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ امید ہے آنے والے دنوں میں مسائل حل کر کے پائیدار معاہدہ ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات عمان کی ثالثی میں ہو رہے ہیں۔
ایران کی نمائندگی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی جبکہ امریکا کی نمائندگی مشرقِ وسطیٰ میں خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف کر رہے ہیں۔
دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای ایران امریکا جوہری مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ امکان ہے کہ امریکا سے مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔
انہوں نے کہا کہ ابھی ہمیں یہ بھی نہیں معلوم کہ آگے کیا ہوگا؟ ایران کے یورینیئم کی افزودگی کے حق کا انکار کرنا بڑی غلطی ہے، امریکا کو احمقانہ بیانات دینے سے باز رہنا چاہیے۔