• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں میسو پاک مٹھائی سے پاک نکال کر میسو شری کردیا گیا

فوٹو : بھارتی میڈیا
فوٹو : بھارتی میڈیا

پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت میں مٹھائیوں کے نام بدل دیے گئے، میسو پاک اور موتی پاک میں سے ’’پاک‘‘ نکال دیا گیا، میسو اور موتی پاک کا نیام نام میسو شری اور موتی شری رکھ دیا گیا۔

بھارتی ریاست راجھستان کے شہر جے پور میں پاکستان اور بھارت کی  کشیدگی کے بعد متعدد دکانوں نے اپنی مشہور مٹھائیوں کے ناموں میں تبدیلی کی ہے، جن میں مشہور  مٹھائی'میسو پاک' بھی شامل ہے۔

دکاندار کا کہنا تھا کہ اس نے تمام مٹھائیوں کے ناموں سے لفظ 'پاک' ہٹا کر اس کی جگہ 'شری' رکھ دیا ہے،  'موتی پاک' کو 'موتی شری'، 'گوند پاک' کو 'گوند شری' اور 'میسو پاک' کو 'میسو شری' کا نام دیا ہے۔

یہ واضح رہے کہ مٹھائیوں میں لفظ 'پاک' کا مطلب پاکستان نہیں بلکہ کناڑہ زبان میں 'میٹھا' ہوتا ہے۔

مثلاً  میسو پاک' جو کہ دودھ سے بنی ایک خشک مٹھائی ہے اور جس کا نام کرناٹک کے شہر میسور کے نام پر رکھا گیا ہے، اس میں 'پاک' کا مطلب چینی کی چاشنی ہے جو اس ترکیب میں استعمال ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے میں 26 افراد  مارے گئے تھے، جس کا الزام بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگایا گیا اور بھارت نے 7 مئی کو پاکستان میں جارحیت کی گئی تھی، جس کا پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا اور بھارت کے 6 طیاروں سمیت متعدد ایئربیس کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید