آسٹریلیا کے جنوب مشرقی علاقوں میں 3 روز سے جاری شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال سے املاک کو شدید نقصان پہنچا۔
خبر ایجنسی کے مطابق سیلابی صورتحال سے جنوب مشرقی علاقے شدید متاثر، مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
سیلابی صورتحال کے باعث کئی گھر تباہ ہوگئے جس کے وجہ سے کئی افراد بے گھر ہوئے، اس کے علاوہ قیمتی لائیو اسٹاک سیلابی پانی میں بہہ گئے۔