• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی کیلئے امن اور سیاسی استحکام کا ہونا ضروری ہے، احسن اقبال

فوٹو پی آئی ڈی
فوٹو پی آئی ڈی

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقی کیلئے امن اور سیاسی استحکام کا ہونا ضروری ہے، ترقی کرنے والوں کو پالیسیوں کا تعین کرکے ان کے نتائج حاصل کرنے کےلیے ایک دہائی کا وقت دیا۔

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ممالک میں بھی حکومتوں کو اپنے مدت پوری کرنے کے سبب پالیسیوں کے تسلسل کا موقع ملا، حکومت بدلنے سے پالیسیاں بھی بدل جاتی ہیں، امریکا جیسے ملک میں بھی ایسا ہوتا نظر آرہا ہے۔

پریس کانفرنس میں حکومتی پروگرام ’یوتھ کی اُڑان، انٹرنیشنل چیپٹر‘ کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ بعض افراد کہتے ہیں کہ پاکستان نے کچھ حاصل نہیں کیا اور کچھ کہتے ہیں اس نے بہت کچھ حاصل کیا۔ پاکستان بنا تو ہمارے دفاتر میں پن بھی نہیں ہوتی تھی لیکن اب ہم دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک کے مقابلے میں ہماری ترقی کم نظر آتی ہے، پاکستان 1999 تک اپنے خطے میں آگے تھا لیکن پھر صورتحال بدل گئی۔ ہمیں اپنی غلطیوں کا جائزہ لینا ہوگا، پاکستانی کسی سے کم نہیں لیکن ہمارے مسائل کی درست تشخیص نہیں کی گئی۔

اس موقع پر لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ہمیں اپنے کلچر پر فخر ہے، برطانوی معاشرے میں پاکستانیوں کا کردار نمایاں ہے، ہمیں ان کی خدمات سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

پلاننگ کمیشن پاکستان کے رکن محمد نجیب اللّٰہ نے یوتھ اُڑان کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اُڑان پاکستان سے بیرون ملک آباد پاکستانی نوجوان بھی مستفید ہوسکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید