• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرب لیگ نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی ناقابل قبول قرار دے دی

عرب لیگ نے فلسطینیوں کی اپنی سرزمین سے جبری بے دخلی کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

غزہ پٹی کی تقسیم ہر صورت میں نامنظور کرتے ہوئے اسرائیلی فورسز کو غزہ پٹی ہر صورت خالی کرنے کا کہہ دیا اور غزہ پٹی میں انسانی امداد کی فراہمی کے لئے دائمی جنگ بندی کو ضروری قرار دیا۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کے 6 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں غزہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد اور دو ریاستی حل کے لئے نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

عرب وزرائے خارجہ کے مشترکا بیان میں کہا گیا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تمام شقوں کی پاسداری اور عملدرآمد کے ذریعے مکمل امن کے خواہاں ہیں۔

مزید کہا گیا کہ فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کی امدادی ادارہ انروا کی کارروائیوں کو محدود کرنا قبول نہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید