• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیدائش کے بعد فلسطینی لڑکے کی باپ سے پہلی ملاقات کی جذباتی ویڈیو

فوٹوز انسٹاگرام
فوٹوز انسٹاگرام

پیدائش کے بعد فلسطینی لڑکے کی باپ سے پہلی ملاقات کی جذباتی ویڈیو سامنے آگئی۔

اسرائیلی جیل سے رہائی پانیوالے فلسطینی شہری علی نزال سے بچے کی پہلی ملاقات ہوئی ہے، محبت بھری اس ملاقات میں رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر باپ بیٹے  کی ملاقات کا احوال جان کر لوگ کافی خوش اور حیران ہورہے ہیں۔

مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ سے تعلق رکھنے والے فلسطینی قیدی علی نزال نے اپنے بچے شریف سے پہلی بار ملاقات کی، جو اسرائیلی جیل میں قید ہونے کے دوران اسمگل شدہ نطفے سے پیدا ہوا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق 17 سال کے طویل انتظار کے بعد مغربی کنارے کے شہر  قلقیلیہ سے تعلق رکھنے والے فلسطینی علی نزال اپنے گھر واپس پہنچ گئے۔

اپنے بیٹے شریف سے پہلی بار ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے ایک ایسی کہانی کو حقیقت کا روپ دیا، جہاں امید اور مزاحمت ایک دوسرے میں گُھل مل گئی تھی۔

خیال رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل نے چوتھے مرحلے میں 183 فلسطینی قیدی رہا کر دیے، اس سے قبل حماس نے تین اسرائیلی یرغمالی کو رہا کیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق رہا ہونے والے فلسطینیوں میں 111 قیدی غزہ سے تعلق رکھتے ہیں، جنہیں 7 اکتوبر 2023 کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، 18 قیدی عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے، 54 ایسے تھے جنہیں طویل مدتی سزائیں دی گئی تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید