• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکیش اور نیتا امبانی کے گھر انٹیلیا کا ماہانہ بجلی بل کتنا؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

دنیا کے مہنگے ترین گھروں میں سے ایک گھر ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی کی ملکیت ہے، جو نہ صرف بھارت بلکہ ایشیا کے امیر ترین شخص بھی ہیں۔

مکیش امبانی اور ان کا خاندان ممبئی کے انٹیلیا میں رہتا ہے۔ اس 27 منزلہ عمارت میں نیتا امبانی، اننت امبانی، آکاش امبانی، شلوکا امبانی، پرتھوی امبانی اور ویدا امبانی رہائش پذیر ہیں۔

یہ انتہائی پُرتعیش رہائش گاہ ممبئی کے سب سے پوش علاقوں میں سے ایک، کمبالا ہل کے الٹاماؤنٹ روڈ پر واقع ہے اور 4 ہزار 532 مربع میٹر پر پھیلی ہوئی ہے۔ انٹیلیا سے ممبئی کے اسکائی لائن اور بحیرہ عرب کا خوبصورت نظارہ ہوتا ہے۔

اس شاندار عمارت کی اہم خصوصیات میں جم، اسپا، پرائیویٹ تھیٹر، ٹیرس گارڈن، سوئمنگ پول، ہیلی پیڈ، مندر اور ہیلتھ کیئر سہولیات شامل ہیں۔ اس کی مجموعی مالیت تقریباً 15 ہزار کروڑ بھارتی روپے ہے۔

یہ عظیم الشان عمارت نو تیز رفتار لفٹس، ایک ملٹی اسٹوری پارکنگ اسٹرکچر اور عملے کےلیے رہائشی سوئٹس پر مشتمل ہے۔

2006 سے 2010 کے درمیان تعمیر کیا گیا انٹیلیا شکاگو کے آرکیٹیکٹس پرکنز اینڈ ول نے ڈیزائن کیا تھا۔ اسکی ہر منزل کا ڈیزائن منفرد ہے اور اس میں مختلف تعمیراتی مواد استعمال کیا گیا ہے۔

انٹیلیا ہر ماہ اوسطاً 6 لاکھ 37 ہزار 240 یونٹس بجلی استعمال کرتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس کا ماہانہ بجلی بل اوسطاً 70 لاکھ بھارتی روپے (تقریباً سوا دو کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) بنتا ہے اور بعض اوقات اس سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ مکیش امبانی اپنے گھر کا جتنا ایک ماہ کا بجلی کا بل ادا کرتے ہیں وہ بھارت میں فروخت ہونے والی مرسڈیز، بی ایم ڈبلیو سمیت دیگر برانڈز کی لگژری گاڑیوں کی قیمت سے بھی زیادہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید