• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی جیل سے 183 فلسطینی رہا، کتنے عمر قید کاٹ رہے تھے؟

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل نے چوتھے مرحلے میں 183 فلسطینی قیدی رہا کر دیے، اس سے قبل حماس نے تین اسرائیلی یرغمالی کو رہا کیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق رہا ہونے والے فلسطینیوں میں 111 قیدی غزہ سے تعلق رکھتے ہیں، جنہیں 7 اکتوبر 2023 کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، 18 قیدی عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے، 54 ایسے تھے جنہیں طویل مدتی سزائیں دی گئی تھیں۔

قیدیوں کی رہائی سے قبل اسرائیلی فورسز نے عوفر جیل کے قریب علاقے کو فوجی زون قرار دیا تھا، تاکہ فلسطینی قیدیوں کے اہلخانہ اپنے پیاروں کا استقبال نہ کر سکیں۔

اسرائیل سے رہائی پانے والے 25 قیدی مغربی کنارے کے شہر رام اللّٰہ پہنچے، 7 قیدیوں کو مغربی کنارے سے جلا وطن کر دیا گیا۔

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

39 قیدی جو غزہ کے رہائشی تھے، انہیں وہاں بھیج دیا گیا، قیدیوں میں ایک مصری بھی شامل تھا، جسے اس کے ملک بھیجا گیا ہے۔

رام اللّٰہ میں محمود درویش میوزیم اسکوائر میں سیکڑوں شہری اور رہائی پانے والے قیدیوں کے اہل خانہ فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید