• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں گیس باؤزر دھماکے کے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی

فوٹو فائل
فوٹو فائل

ملتان میں گیس باؤزر دھماکے کے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے، افسوسناک واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی۔

ملتان کے نشتر برن یونٹ میں زیر علاج گیس باوزر دھماکے کے مزید تین زخمی چل بسے، جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 50 سالہ خادم، 35 سالہ اعظم اور ذوالفقار شامل ہیں۔ 6 روز قبل ملتان کے علاقے شیرشاہ روڈ پر حامد پور کنورہ میں گیس سے بھرے باؤزر میں دھماکہ ہوا تھا، جس میں 10 افراد موقع پر جاں بحق اور 39 زخمی ہو گئے تھے۔ 

برن یونٹ حکام کے مطابق اب بھی 22 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی خبریں سے مزید