• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی ڈرون حملہ، مغربی کنارے میں 14 سالہ فلسطینی شہید

فوٹو: ٹیلی گرام
فوٹو: ٹیلی گرام

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے میں 14 سالہ فلسطینی احمد سادی شہید ہوگیا۔

فلسطینی حکام کے مطابق یہ حملہ جنین کے مشرقی علاقے میں کیا گیا، جس کے نتیجے میں 2  دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ احمد سادی اور دیگر 2  افراد کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ سڑک پر موجود تھے، اور ان پر اسرائیلی ڈرون سے حملہ کیا گیا۔

دوسری جانب غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت یرغمالیوں، قیدیوں کی رہائی کے چوتھے  مرحلے میں 3 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 183 فلسطینی قیدی رہا کر دیے گئے۔

مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں فلسطینی قیدیوں کا پُرجوش استقبال کیا گیا۔

رفح کراسنگ 9 ماہ بعد کھول دی گئی، غزہ سے مریضوں کا پہلا قافلہ مصر پہنچ گیا، غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات پیر کو شروع ہوں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید