• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی خان، فائرنگ سے 4 لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید

کراچی (نیوز ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں لیویز کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکاروں سمیت 5افراد شہید ہوگئے۔ اسسٹنٹ کمشنر کاریزات کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں لیویز اہلکار نجی ڈرائیور کے ہمراہ چوری کے ٹرک کی برآمدگی کے لیے جارہے تھے ، اس دوران ان پر حملہ کیا گیا جس کے بعد بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر کاریزات کے مطابق خانوزئی لیویز کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ جاں بحق لیویز اہلکاروں کی میتیں درابند اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

اہم خبریں سے مزید