پیرس(رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) فرانس میں پاکستان کی سفیر محترمہ ممتاز زہرہ بلوچ نے آج فرانس میں پاکستان کی سفیر کی حیثیت سے صدر ایمانوئل میکرون کو اپنا اسنادِ اسناد پیش کیں۔ایلیسی پیلس میں منعقدہ اسناد کی ایک پر وقار تقریب میں سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے صدر میکرون کو صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔