کراچی(ثاقب صغیر/اسٹاف رپورٹر) مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم ارمغان کے موبائل فونز کا تاحال فارنسک نہیں کیا جا سکا ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزم کے گھر سے دو موبائل فون برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا جبکہ مقتول مصطفیٰ عامر کا موبائل فون بھی پولیس نے ملزم کے گھر سے برآمد کیا تھا تاہم تاحال پولیس ان موبائل فونز کا فرانزک نہیں کروا سکی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ ملزم ارمغان کے موبائل فون میں مصطفیٰ عامر کے قتل کی ویڈیو یا اسے قتل سے جڑی کوئی اہم چیز موجود ہو۔