• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنفی مساوات میں پاکستان کا 146 ممالک میں 145 واں نمبر

کراچی (نیوز ڈیسک) صنفی مساوات میں پاکستان نچلے درجے پر،146ممالک میں 145 واں نمبر پر موجود ہے،ملازمتوں ، اجرت کی ادائیگی میں بھی صنفی تفریق کی واضح خلیج ، خواتین کومردوں کے مقابلے میں 18فیصدکم اجرت ملتی ہے، یہ بات جینڈر گیپ رپورٹ میں سامنے آئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں صنفی تفریق کے خاتمے کی کوششیں جاری ہیں ، لیکن اب بھی صورتحال بہترنہیں ،عالمی اقتصادی فورم کے مطابق صنفی مساوات کی 2024میں جاری کردہ عالمی فہرست میں پاکستان کا146ممالک میں 145واں نمبر ہے اور اس سے نیچے صرف سوڈان ہے،،پڑوسی ممالک میں بنگلہ دیش 99، جبکہ بھارت کا درجہ 129واں ہے،بدقسمتی سے خواتین ملکی آبادی کا تقریباًنصف ہونے کے باوجود ،صنفی اور معاشی تفریق کا زیادہ شکار ہیں،،جینڈر گیپ رپورٹ کے ہی مطابق پاکستان میں خواتین کی اقتصادی سرگرمیوں میں شرکت کی شرح صرف 36فیصد ہے۔
اہم خبریں سے مزید