کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)کے چیئرمن آفاق احمد سے انکی رہائشگاہ پر راجپوت برادری کے مختلف گوٹھ کے نمائندوں کے وفود نے ملاقات کی اورآفاق احمد کیساتھ جدوجہد کا حصہ بننے کا یقین دلایا۔ اس موقع پروفد کے بزرگوں نے آ فاق احمد کی دستار بندی بھی کی۔ آفاق احمد نے وفد کی محبتوں کا دل کی گہرائیوں سے شکر یہ ادا کیا۔آفاق احمد نے کہا کہ تمام قومیتوں کے ساتھ ہمارا محبت کا رشتہ ہے جسے قائم رکھنا چاہیے،سندھ میں سندھی بھائی ہمارے قدرتی اتحادی ہیں پیپلز پارٹی نہیں، موجودہ حکومتی جماعت بھٹوکی جماعت نہیں ہے یہ صرف بدعنوان لوگوں کا ٹولہ ہے۔